ETV Bharat / state

رام بن: چندر کورٹ-راجگڑھ رابطہ سڑک انتہائی خستہ

پہاڑی ضلع رام بن میں چندرکوٹ - راجگڑھ سڑک کی تعمیر کے بعد رابطہ سڑک محض چند ماہ میں ہی خستہ حال ہو چکی ہے۔ `

رام بن: چندرکورٹ - راجگڑھ رابطہ سڑک انتہائی خستہ

author img

By

Published : Apr 2, 2021, 5:30 PM IST

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع رام بن میں چندرکورٹ پاور ہاؤس - راجگڑھ رابطہ سڑک کی حالت انتہائی خستہ ہو چکی ہے جس کے سبب لوگوں کو آمد و رفت میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

رام بن: چندرکورٹ - راجگڑھ رابطہ سڑک انتہائی خستہ

راجگڑھ تحصیل کو ضلع ہیڈکوارٹر سے جوڑنے والی تقریباً 19 کلومیٹر لمبی سڑک پی ایم جی ایس وائی کی جانب سے تعمیر کیے جانے کے ایک سال سے کم عرصہ میں ہی خستہ ہوگئی۔

رابطہ سڑک پر جگہ جگہ گہرے گڑھے بنے ہوئے ہیں جن میں جمع گندا پانی نہ صرف گاڑیوں بلکہ پیدل چلنے والوں کے لیے بھی باعث پریشانی بن چکا ہے۔

مقامی باشندوں نے بتایا کہ بارشوں کے موسم میں رابطہ سڑک جھیل کی شکل اختیار کر لیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں خاص کر بیماروں، بچوں اور بزگوں کو سڑک پار کرنے میں انتہائی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ خستہ حال سڑک کی وجہ سے اس پر چلے والی گاڑیوں کو بھی زبردست نقصانات سے دوچار ہونا پڑتا ہے اور سڑک کی مرمت کیے جانے کی خاطر انہوں کئی بار ضلع انتظامیہ سے رجوع کیا تاہم ’’انتظامیہ عوام کی مشکلات کا ازالہ کرنے سے اب تک قاصر ہے۔‘‘

مقامی باشندوں نے محکمہ تعمیرات عامہ سمیت ضلع انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے رابطہ سڑک کی فوری مرمت کیے جانے کی گزارش کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.