جموں کشمیر کے ضلع رامبن میں آج سی پی پی ایل تعمیراتی کمپنی کی ایک رہائشی کالونی کے میس میں اچانک آگ لگ گئی جس کی وجہ سے شیڈ مکمل طور پر جل کر تباہ ہو گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق رامبن کے صدر مقام سے تین کلو میٹر دوری پر واقع سیری میں آج صبح قریب ساڑھے دس بجے سی پی پی ایل کی رہائشی کالونی کے میس میں آگ لگ گئی، جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے آگ پوری کالونی میں پھیل گئی۔
مقامی لوگوں اور پولیس محکمہ و فائربرگیڈ نے مل کر آگ پر قابو پا لیا۔ تاہم کالونی کے اندر سارا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ اس آگ کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
سرینگر ۔ جموں قومی شاہراہ آج آمدورفت کے لیے بند
پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔