پہاڑی ضلع رام بن میں سرینگر - جموں قومی شاہراہ کے نزدیک کئی مہینوں سے ویران پڑی ایک منی بس آگ کی واردت کے دوران خاکستر ہو گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق ضلع رام بن میں کروال نام کے گاؤں میں ایک منی بس زیر رجسٹریشن نمبرJK06-1308 شاہراہ کے نزدیک کئی مہینوں سے ویران پڑی ہوئی تھی اور پیر کی صبح اس میں اچانک آگ نمودار ہوئی۔
مقامی لوگوں کی جانب سے منی بس میں لگی آگ کی اطلاع دیے جانے کے فورا بعد پولیس اور محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکار موقع پر پہنچے اور منی بس میں لگی آگ کو بجھا دیا۔
آگ کی اس واردات میں منی بس مکمل طور خاکستر ہو گئی تاہم اس دوران کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا۔
مزید پڑھیں؛ رامبن: سڑک حادثے میں ایک شخص ہلاک، 12 افراد زخمی
منی بس ایک مقامی شخص ریاض احمد کے نام سے رجسٹرڈ ہے۔
رام بن پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے، تاہم فوری طور آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔