ETV Bharat / state

رامبن: سڑک حادثے میں ایک شخص ہلاک، 12 افراد زخمی

ضلع رام بن میں سرینگر- جموں قومی شاہراہ پر ایک دلدوز سڑک حادثے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 12 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سے دو افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

رامبن: سڑک حادثے میں ایک شخص ہلاک، 12افراد زخمی

author img

By

Published : Jul 26, 2021, 11:31 AM IST

سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر پیر کی صبح سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے۔

رامبن: سڑک حادثے میں ایک شخص ہلاک، 12افراد زخمی

رام بن پولیس کے مطابق ایک منی بس زیر رجسٹریشن نمبر PB07BT/8324 جموں سے سرینگر کی جانب جا رہی تھی کہ سرینگر- جموں شاہراہ پر چمبلواس کے مقام پر مخالف سمت سے آ رہی ایک مال بردار ٹرک زیر رجسٹریشن نمبر JK13C /4760 کے ساتھ ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں ڈرائیور سمیت 13 مسافر زخمی ہو گئے۔

حادثہ کے فوراً بعد پولیس اور مقامی رضاکاروں نے بچاؤ مہم شروع کرکے زخمیوں کی سب ضلع ہسپتال بانہال منتقل کیا جہاں سے تین شدید زخمیوں کو جی ایم سی اننت ناگ ریفر کر دیا۔

اسپتال لے جاتے ہوئے سجاد احمد ولد عبد القیوم کی راستے میں ہی موت واقع ہو گئی جبکہ دو دیگر افراد کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔

زخمی ہونے والے دیگر افراد میں ڈرائیور کرنجیت سنگھ، گجندر سنگھ، محمد یعقوب، ستیش کمار، نذیر احمد، شاہ نواز، امایش سنگھ، محمد انور، طاہر احمد اور شکیل احمد شامل ہیں۔

مزید پڑھیں؛ بارہمولہ میں حادثاتی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی

ذرائع کے مطابق منی بس میں سوار افراد بجنور، اتر پردیش سے وادی کشمیر مزدوری کی غرض سے جا رہے تھے۔

پولیس نے اس ضمن میں ٹرک ڈرائیور کبیر احمد خان ولد محمد حسین خان کو گرفتار کر لیا ہے، وہیں پولیس اسٹیشن بانہال میں کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.