ETV Bharat / state

رامبن: بانہال-بارہمولا ریل خدمات بحال

author img

By

Published : Feb 22, 2021, 6:39 PM IST

بانہال-بارہمولا ریل خدمات آج 11 مہینوں کے بعد بحال ہوئی۔ لوگوں نے راحت کی سانس لی۔

Rail Service
ریل سروس

جموں وکشمیر میں جزوی طور سے ٹرینیں شروع کی گئی ہیں۔ ٹرین کے شروع ہونے سے مسافر خوش ہیں۔

ریل سروس

ای ٹی وی بھارت سے مسافروں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کا کرایا بہت بڑایا گیا ہے۔ جہاں دس روپے تھا وہاں آج 30 روپے کرایہ لیا جا رہا ہے۔ بڑھے ہوئے کرائے سے غریب لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف ایک ٹرین بارہمولہ سے بنیال اور بانہال سے بارہمولہ تک جاتی ہے۔

وادی میں ریل خدمات کو پیر کے روز 11 ماہ کے بعد جزوی طور پر بحال کیا گیا۔ گزشتہ برس کورونا وائرس کی وجہ سے ریل خدمات کو معطل کیا گیا تھا۔ اگرچہ اس سے قبل سڑک اور ہوائی سروس کو بحال کیا گیا تھا، تاہم ریلوے خدمات ہنوز معطل تھی۔ ریلوے حکام نے چند روز قبل ریل خدمات کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا۔

اتوار کے روز ریل کو آزمائشی بنیاد پر چلایا گیا۔ پیر کے روز با ضابطہ طور پر ریل خدمات کو مسافروں کے لئے بحال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بانہال ۔ جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک جام سے مسافر پریشان

مسافروں نے کہا کہ اور ٹرین بھی چھوڑی جائیں۔ ٹرینوں میں بھڑ بھاڑ نہ ہو اس لیے سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.