ETV Bharat / state

رامبن: اسکول کی عمارت خستہ حالی کا شکار - گذشتہ چار سالوں سے خستہ حال

تعلیمی زون بٹوت کی پنچایت کمیت کے پرائمری سکول دھندل کی عمارت گذشتہ چار سالوں سے خستہ حال ہے جو اسکول میں زیر تعلیم درجنوں کمسن طلبا ء کے لئے بہت خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ اسکول میں زیادہ تر غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والے بچے پڑھتے ہیں تاہم عمارت کی شکستہ حالت کی وجہ سے بچوں کا مستقبل اور ان کی زندگیاں خطرے سے دو چار ہیں۔

school building
اسکول کی عمارت
author img

By

Published : Dec 25, 2020, 6:19 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں وکشمیر کے ضلع رامبن کے تعلیمی زون بٹوت کے گورنمنٹ پرائمری اسکول دھندل کی عمارت خستہ حالی کا شکار ہے۔

اسکول کی عمارت

لوگوں کا کہنا ہے کہ تعلیمی زون بٹوت کی پنچایت کمیت کے پرائمری سکول دھندل کی عمارت گذشتہ چار سالوں سے خستہ حال ہے جو اسکول میں زیر تعلیم درجنوں کمسن طلبا ء کے لئے بہت خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ اسکول میں زیادہ تر غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والے بچے پڑھتے ہیں تاہم عمارت کی شکستہ حالت کی وجہ سے بچوں کا مستقبل اور ان کی زندگیاں خطرے سے دو چار ہیں۔

مقامی لوگوں کے مطابق اسکول کی عمارت کی حالت انتہائی خراب ہے اور مرمت نہ ہونے کے باعث عمارت مخدوش ہو چکی ہے۔ سکول میں بیت الخلاء کا کوی انتظام نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر کے تاریخی کھیل کو فروغ دینے والا نوجوان

اگرچہ سکول کی مرمت کے نام پر ہر سال سرکاری خزانہ سے رقم نکالی جاتی جو صرف کاغذات تک ہی محدود ہے۔ ان کے مطابق ماضی میں بھی متعدد بار زونل ایجوکیشن افسر کو اور دیگر افسران کو تحریری اور زبانی طور پر شکایات درج کی گئی لیکن سب نے دلاسے دیے ہیں اور اسکول کے لیے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسکول میں زیادہ تر غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والے بچے پڑھتے ہیں تاہم عمارت کی شکستہ حالت کی وجہ سے بچوں کے والدین فکر مند ہیں۔ انہوں نے ضلع اور لیفٹیننٹ گورنر سے عمارت کو از سر نو تعمیر کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.