ETV Bharat / state

Pollution on Sgr Jmu Highway : سرینگر جموں شاہراہ پر گرد و غبار سے لوگ امراض میں مبتلا

ضلع رام بن میں سرینگر جموں شاہراہ کی کشادگی کا کام گزشتہ کئی برسوں سے جاری ہے۔ ضلع کے رام سو علاقے کے باشندوں نے کنسٹرکشن کمپنی کو اصول و ضوابط اور عوام مفاد کو بالائے طاق رکھنے کا الزام عائد کیا ہے۔

سرینگر جموں شاہراہ پر گرد و غبار سے لوگ امراض میں مبتلا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 26, 2023, 5:09 PM IST

سرینگر جموں شاہراہ پر گرد و غبار سے لوگ امراض میں مبتلا

رام بن (جموں کشمیر) : جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع رام بن میں سرینگر جموں شاہراہ پر واقع قصبہ رامسو میں گرد وغبار سے عوام کی زندگی اجیرن بن کر رہ گئی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ سرینگر جموں شاہراہ کی کشادگی کے دوران تعمیراتی کمپنیاں شاہراہ پر گرد و غبار کو روکنے میں مکمل طور سے ناکام ثابت ہو رہی ہیں۔ لوگوں نے اس حوالہ سے سب ڈویژن رامسو انتظامیہ کی خاموشی پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے رامسو علاقے کے باشندوں نے کہا کہ کنسٹرکشن کمپنیز کی جانب سے اصول و ضوابط کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کام انجام دے رہی ہیں۔ لوگوں نے کہا: ’’کنسٹرکشن کمپنیز شاہراہ کی کشادگی کے دوران نہ تو گرد و غبار کو روکنے کے لیے پانی کا چھڑکاؤ کر رہی ہیں، بلکہ شاہراہ پر جگہ جگہ بنے گڑھوں میں مٹی انڈیل دیتے ہیں، جس کے سبب ہر وقت گرد و غبار اٹھتا رہتا ہے۔‘‘ لوگوں نے نیشنل ہائے وے اتھارٹی آف انڈیا کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’گزشتہ کئی برسوں سے ہائی وے پر کنسٹرکشن کا کام جاری ہے جس میں کوئی بھی پیش رفت نظر نہیں آ رہی، اتھارٹی دعویٰ کر رہی ہے کہ کام جاری ہے اور جلد مکمل ہو جائے گا تاہم یہ دعوے محض اعلانات تک ہی محدود ہیں۔‘‘

مزید پڑھیں: Banihal Ramban Tunnel Completed سرینگر جموں شاہراہ پر ایک اور ٹنل مکمل

مقامی باشندوں نے بتایا کہ برسوں سے جاری کنسٹرکشن کام کے سبب اٹھنے والے گرد و غبار سے نہ صرف مسافرین بلکہ مقامی باشندوں خاص کر دکانداروں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے۔ لوگوں نے کہا کہ مسلسل گرد و غبار کے باعث دکانداروں کا مال بہت جلد خراب ہو جاتا ہے جبکہ لوگ بھی مختلف امراض میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ گرد و غبار کے سبب مقامی باشندے اکثر و بیشتر بیمار رہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کنسٹرکشن کمپنی کے عہدیداروں سے بارہا رابطہ قائم کرنے کے باوجود کمپنی لوگوں کی مشکلات کو خاطر میں نہیں لاتیں۔ لوگوں نے انتظامیہ سے اس ضمن میں مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کم از کم کنسٹرکشن کمپنی کو شاہراہ پر پانی کے چھڑکاؤ کا پابند بنائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.