رامبن: جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں ڈسٹرکٹ پولیس نے ایک منشیات اسمگلر کو 182 کلو منشیات کے ساتھ گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ڈپٹی ایس پی ہیڈکوارٹر رامبن پردیپ سین سنگھ کے مطابق تھانہ پولیس بٹوٹ نے ایک مصدقہ اطلاع پر تھانہ حدود میں ناشری مقام پر سب انسپکٹر نیرج چودھری کی قیادت میں ناکہ بندی کرکے تلاشی مہم شروع کی۔ اس دوران ٹرک نمبر PB07BP-7005 سے 182 کلو (بھکی) منیشات برآمد کی گئی۔ Police recover 182kg poppy straw in Ramban
پولیس نے ٹرک ڈرائیور گرپریت سنگھ ولد بووا سنگھ ساکن پروال ہوشیار پور پنجاب کو گرفتار کر کے اس کے خلاف 8/15 NDPS Act کے تحت مقدمہ درج کیا اور اسے جیل بھیج دیا۔ اطلاعات کے مطابق اسمگلر ہمسایہ ریاست پنجاب میں منشیات اسمگلنگ کرکے زیادہ قمیت میں فروخت کرتا تھا۔ یہ کارروائی انسپکٹر سمین گیل ایس ایچ اور بٹوٹ نے ایس ایس پی رامبن نگرانی میں کی انہوں نے لوگوں سے منشیات کے خلاف کاروائی میں مدد کی اپیل کی ہے۔ Police recover 182kg poppy straw in Ramban
یہ بھی پڑھیں : Suspicious Object Recovered In Ramban رامبن میں ایک منی گاڑی سے مشکوک چیز برآمد