رام بن: پولیس ذرائع نے بتایا کہ کے پہاڑی ضلع رام بن کے پولیس اسٹیشن بانہال نے منشیات سے متعلق ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد علاقے میں ایک ناکہ قائم کرکے تلاشی مہم شروع۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک منی بَس Mahindra Bolero pick زیر رجسٹریشن نمبر UP12BT/4206 سے 192 کلو منیشات(فکی) بر آمد کی گئی۔ Police Arrested Drug Peddler alongwith Poppy Straw in Ramban
پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور ہاشم ولد نفیس ساکنہ باگرہ، مظفر نگر، اتر پردیش کو گرفتار کرکے اس کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 201/2022 u/s 8/15مقدمہ درج کرکے اسے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق حراست میں لیا گیا شخص منشیات اترپردیش پہنچا کر انہیں مہنگے داموں فروخت کرتا تھا۔Poppy Straw recovered Drug Peddler Arrested in Ramban
رام بن پولیس نے عوام سے منشیات سے متعلق کسی بھی معلومات کو پولیس تک پہنچانے اور ’’نشہ مکت بھارت‘‘ مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا تعاون پیش کرنے کی اپیل کی ہے۔Non local Drug Peddler Arrested in ramban
- یہ بھی پڑھیں: بڈگام: منشیات کے جرم میں لیکچرر گرفتار