جموں کشمیر کے ضلع رامبن میں عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر ، سشستر سیما بل(ایس ایس بی) کی سات ویں بٹالین نے مارسٹ ڈویژن بٹوٹ کے اشتراک سے ایک روز کی شجر کاری مہم چلا کر 800 پودے لگائے گئے ہیں۔
زیادہ تر پودے جموں سرینگر قومی شاہراہ کو چار گلیاروں میں تبدیل کرنے کے دوران ہوئ کٹائی میں لگائے گیے ہیں۔ ایس ایس بی کے ڈپٹی کمانڈنٹ سنجے کمار نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ مشترکہ مہم میں پورے لینڈ سلائیڈ احاطے میں لگایے گئے ہیں تاکہ زمین کے کٹاؤ کو روکا جا سکے۔
واضح ہو کہ یہاں لگائے گئے پودوں میں زیادہ تر پودے چنار، کیل دیودار اور اناردانہ کے ہیں۔ اس مواقع پر رینج آفیسر بٹوت اور دیگر محکمہ جنگلات کے افسران و ملازمین موجود تھے۔