ETV Bharat / state

Ramban Road Accident: رامبن میں ٹریفک حادثہ میں ٹینکر ڈرائیور زخمی - حادثہ میں ٹینکر ڈرائیور شدید زخمی

صوبہ جموں کے پہاڑی ضلع رام بن میں سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک حادثہ میں ٹینکر ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔ srinagar jammu highway accident

ا
ا
author img

By

Published : Jul 7, 2023, 12:17 PM IST

رام بن (جموں و کشمیر) : مرکز کے زیر انتظام جموں وکشمیر کے پہاڑی ضلع رام بن میں سرینگر جموں شاہراہ پر جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب جموں سے سرینگر کی طرف جا رہا ایک پیٹرل ٹینکر حادثے کا شکار ہو گیا ہے۔ جس کے نتیجے میں ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب پیٹرل ٹینکر ضلع کے چار چنار، بانہال کے قریب شاہراہ سے لڑھک کر گہری کھائی میں جا گرا۔ حادثہ میں زخمی ہوئے ڈرائیور کو فوری طور پر سب ضلع اسپتال بانہال منتقل کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ ٹینکر کے ایک چیمبر سے پیٹرول رس رہا ہے اور فائر ٹینڈرز، پولیس اور مقامی رضاکار موقع پر موجود ہیں۔ اور پیٹرول کے رساؤ کے معاملے کو حل کیا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کر لی گئی ہیں اور اس ضمن میں عوام کو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں۔ رام بن پولیس نے حادثہ میں زخمی ہوئے ڈرائیور کہ شناخت جگویندر سنگھ ولد اچپال سنگھ کے طور پر کی۔ حادثہ کی نسبت پولیس اسٹیشن بانہال نے کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق زخمی ڈرائیور کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: Road Accident in ramban سڑک حادثات میں ٹرک ڈرائیور ہلاک

یاد رہے کہ سرینگر جموں شاہراہ پر آئے روز ٹریفک حادثات رونما ہوتے ہیں جن میں متعدد افراد ہلاک جبکہ کئی دیگر شدید زخمی اور بعض عمر بھر کے لیے معذور ہو جاتے ہیں۔ سرینگر جموں شاہراہ پر زیادہ تر ٹریفک حادثات رام بن تا بانہال علاقے میں رونما ہوتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.