ETV Bharat / state

رامبن: پینے کے پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے عوام پریشان

author img

By

Published : Jun 5, 2021, 11:18 AM IST

مرکزکے زیرانتظام جموں وکشمیر کے ضلع رامبن میں ہیڈ کوارٹر کے عقب میترا علاقے میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے رہائشیوں کو زبردست پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

رامبن: پینے کے پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے عوام پریشان
رامبن: پینے کے پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے عوام پریشان

میترا علاقہ قریب 60 گھروں پر مشتمل گاؤں ہے جس میں درج فہرست ذات سے تعلق رکھنے والے زیادہ تر گجر بستے ہیں، جہاں صاف پینے کے پانی سے محروم رکھا جارہا ہے۔

مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ پینے کے پانی تک رسائی کرنے کے لئے انہیں میلوں کا سفر طے کرنا پڑتا ہے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرمی کی شدت میں انہیں ندی نالوں اور چشموں سے پانی لانا پڑرہا ہے۔

محکمہ جل شکتی کی جانب سے نصب کی گئی پائپ بوسیدہ ہوچکی ہیں اور جگہ جگہ پانی لیک ہوتا رہتا ہے۔ جس کی وجہ سے کئی کئی دنوں تک پانی کی سپلائی منقطع رہتی ہے جب کہ محکمہ کی جانب سے تعینات کیا گیا لائن مین لاپتہ رہتا ہے۔

مقامی لوگوں کو خود ہی پانی کی سپلائی اور مرمت کا کام کرنا پڑتا ہے محکمہ کے افسران سے کئی بار شکایت کرنے کے باوجود نلکوں کی مرمت نہیں کی گئی اور نہ ہی کسی ذمہ دار ملازم کی تعیناتی عمل میں لائی گئی۔

انہوں نے ضلع انتظامیہ کے سربراہ سے محکمہ کی جانب سے پانی کی سپلائی کو یقینی بنانے اور نلکوں کی مرمت کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.