جموں وکشمیر کے پردیش کانگریس صدر وقار رسول وانی سابق وزیر اعلی غلام نبی آزاد پر الزام لگایا کہ انہوں نے اپنے دور میں نیشنل سیکورٹی کےساتھ سودےبازی کی ہے ،اور آج جموں وکشمیر میں بی جے پی کے ایجنٹ بنے ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر مقدمہ چلانا ہے تو پہلے غلام نبی آزاد کےخلاف مقدمہ چلایا جائے ۔انہوں نے کہا جموں وکشمیر میں گزشتہ نو سالوں سے صدر راج کے نفاذ جیسی صورتحال ہے،یہاں پر انتخاب کرانے کی ضرورت ہے۔Vikar Rasool Wani's criticism of Ghulam Nabi Azad
وقار رسول وانی نے ان باتوں کا اظہار پہاڑی ضلع رامبن کے سب ڈویژن گولکے سنگلدان علاقہ میں ایک عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ غلام نبی آزاد کے ساتھ ساتھ اپنی پارٹی اور پیپلز کانفرنس بھی بی جے پی کی بولی بولنے لگی ہے، اور بی جے پی کے اشاروں پر کام کر رہی ہیں۔
انہوں نےکہا کہ اٹھارہ سال پہلے کی فائل آج کھولنے کی بات کی جارہی ہے،فائل اس وقت کیوں نہیں کھولی گئے جب وہ وزیر اعلی کے عہدے سمیت دیگر عہدوں پر فائز تھے۔ انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کے غلام نبی آزاد نے عکسریت پسندوں سے تعلقات رکھنے والے افراد سے واقف تھے ،تاہم خاموش تھے۔وقار رسول نے غلام نبی آزاد پر الزام عائد کیا کہ انہوں قومی سلامتی کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے،لہذاقومی تحقیقاتی ایجنسی کے ذریعہ تحقیقات ہونی چاہیے۔
انہو ں نے مزید کہا کہ غلام نبی آزاد نے گزشتہ چالیس سالوں سے کانگریس پارٹی کا نمک کھایا ہے اور آج کانگریس پارٹی کو بد نام کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں انتخابات آخر کار کیوں نہیں ہورہے ہیں،عوام چیزوں پر عائد قیمتوں،بےروزگاری سے پریشان ہیں مگر بی جے پی کو ان چیزوں سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
مزید پڑھیں:JKPCC President on Azad's Resignation کسی کے جانے سے پارٹی ختم نہیں ہوتی