ETV Bharat / state

Parvaaz Qualifying Test 2022: رامبن میں پرواز اسکیم کے تحت آئی اے ایس کوالیفائنگ ٹیسٹ منعقد - پرواز کوالیفائنگ ٹیسٹ 2022

ضلع رامبن میں امتحان مشن یوتھ کی "پرواز " اسکیم کے تحت مختلف مسابقتی امتحانات جیسے جے کے اے ایس اور آئی اے ایس (IAS/JKAS) کے لیے مفت کوچنگ حاصل کرنے کے لیے کوالیفائنگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ Free coaching for JKAS and IAS

رامبن میں پرواز اسکیم کے تحت آئی اے ایس کوالیفائنگ ٹیسٹ منعقد

author img

By

Published : May 16, 2022, 10:32 AM IST

رامبن: جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں انتظامیہ کی جانب سے ماڈل گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول رامبن میں اہل امیدواروں کو مفت کوچنگ فراہم کرنے کے لیے پرواز کوالیفائنگ ٹیسٹ (PQT) 2022 کا انعقاد کیا گیا جس سے وہ جے کے اے ایس اور آئی اے ایس امتحانات میں شرکت کرنے کے قابل ہوسکیں۔ امتحان میں ضلع رامبن سے 394 امیدواروں نے درخواست دی تھی جن میں سے 149 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی۔ IAS qualifying test held in Ramban under Parvaaz scheme

رامبن میں پرواز اسکیم کے تحت آئی اے ایس کوالیفائنگ ٹیسٹ منعقد

ڈپٹی کمشنر رامبن مسرت اسلام کی رہنمائی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ADC) ہرونش لال شرما کی مجموعی نگرانی میں یہ امتحان منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رامبن ہرونش لال نے بتایا کہ 'یہ امتحان مشن یوتھ کی "پرواز " اسکیم کے تحت مختلف مسابقتی امتحانات جیسے IAS/JKAS کے لیے مفت کوچنگ حاصل کرنے کے لیے کوالیفائنگ ٹیسٹ ہے۔ کامیاب امیدواروں کو سرکار کی جانب سے مفت کوچنگ دی جائے گی۔' ADC Ramban on Parvaaz scheme

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر رامبن لال چند، سی ای او رامبن دیو آنند، امتحانی مرکز کے سپرنٹنڈنٹ رنجے کمار نے PQT کے غیر جانبدارانہ اور منصفانہ طور پر انعقاد کے لیے امتحانی عمل کے دوران نگرانی کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.