ETV Bharat / state

بانہال ۔ بارہمولہ ٹرین خدمات بحال: لوگوں نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا - بانہال بارہمولہ ٹرین خدمات بحال

حکومت کی جانب سے ضلع رامبن میں تقریباً گیارہ ماہ کے بعد جزوی طور پر بانہال ۔ بارہمولہ ریل خدمات کے شروع کیے جانے پرمقامی لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

Partial resumption of Banihal Baramulla train services brings relief
بانہال بارہمولہ ٹرین خدمات بحال
author img

By

Published : Feb 22, 2021, 4:00 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں تقریبا گیارہ ماہ کے بعد آج بانہال اور بارہمولہ ریل خدمات کو شروع کردیا گیا ہے، جس سے مسافروں نے راحت کی سانس لی ہے۔

آج بانہال سے بارہمولہ کے درمیان صرف دو ٹرینیں چلائی گئیں، جن میں سے ایک بانہال اور دوسری ٹرین بارہمولہ سے چلائی گئی۔

بانہال بارہمولہ ٹرین خدمات بحال: لوگوں نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا

مقامی لوگوں نے حکومت کی جانب سے ریل خدمات کو بحال کرنے کا خیرمقدم کر تے ہوئے کہا کہ ریل سروس بحال ہونے سے مسافر، مریض اور طلباء کو کافی راحت پہنچی ہے، اس کے علاوہ ریلوے اسٹیشن بانہال کے ہوٹل، ڈھابوں اور دوکاندار کو بھی روزگار میسر ہوگا۔

ٹیکسی چلانے والے ڈرائیور نے بھی سرکار کے فیصلے کا شکریہ ادا کیا، انھوں نے کہا کہ گزشتہ گیارہ ماہ سے ریل خدمات بند رہنے کی وجہ سے مالکان کو گاڑیوں کی قسط ادا کرنا مشکل ہوگیا تھا، جس کی وجہ سے انھیں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے سابقہ ممبر اسمبلی وقار رسول وانی کا بھی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے ریل سروس بحال کرنے کی کوشش کرتے ہوئے گزشتہ دنوں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔

واضح رہے کہ ریل خدمات بند ہونے سے ریلوے کو بھی کروڑوں روپے کا نقصان ہونے کے ساتھ ساتھ مقامی ہوٹلوں، دکانداروں، ٹرانسپورٹروں کو بھی لاکھوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.