ETV Bharat / state

رامبن میں سڑک حادثہ، ایک کی موت - Jk news

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں پیش آئے سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ ایک دیگر شخص زخمی ہو گیا ہے۔

رامبن میں سڑک حادثہ، ایک کی موت
رامبن میں سڑک حادثہ، ایک کی موت
author img

By

Published : Mar 31, 2021, 5:54 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں سرینگر جموں قومی شاہراہ پر بیٹری چشمہ کے مقام پر ایک مہندرا گاڑی زیر نمبر JK02CL-8544 حادثے کا شکار ہوگئی۔

رامبن میں سڑک حادثہ، ایک کی موت

گاڑی میں سوار دو افراد میں سے ایک کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی دوسرے شخص کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اور ضلع ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

فوت شدہ شخص کی شناخت ظفر حسین ولد عبدالرشید اور زخمی شخص امجد حسین ولد ذاکر حسین کے طور پر ہوئی۔

دونوں افراد کا تعلق ضلع ریاستی سے ہے۔

حادثے کی خبر ملتے ہی سول کیو آر ٹی رامبن و ضلع پولیس موقع پر پہنچی اور زخمی و لاش کو جائے حادثے سے نکال کر رامبن ہسپتال منتقل کیا جہاں زخمی کا علاج چل رہا ہے اور مرنے والے شخص کی قانونی لوازمات پوری کر کے ان کے وارثین کے حوالے کر دیا جائیگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.