ETV Bharat / state

رامبن: سڑک حادثے میں ایک ہلاک، تین زخمی - جموں و کشمیر کے ضلع رامبن

ایک شخص موقع پر ہی ہلاک اور دیگر تین شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

سڑک حادثے میں ایک حلاک تین زخمی
سڑک حادثے میں ایک حلاک تین زخمی
author img

By

Published : Aug 2, 2020, 5:33 PM IST

Updated : Aug 2, 2020, 10:00 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں کھڑی مہو لینک روڈ پر سڑک حادثہ میں ایک شخص موقع پر ہلاک اور دیگر تین شدید زخمی ہو گئے۔

سڑک حادثے میں ایک ہلاک

پولیس ذرائع کے مطابق ماروتی وین زیر نمبر ((JK - 02 AH 4455 جمبلواس سے مہو کی جانب جا رہی تھی کہ کھڑی کے قریب گاڑی سڑک سے لڑھک کر 500 فٹ گہرے نالے میں جا گری، جس کے نتیجہ میں ایک شخص موقع پر ہی ہلاک اور دیگر تین شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رامبن: تنخواہ نہ ملنے پر احتجاج

حادثے کی خبر ملتے ہی پولیس اور مقامی رضاکاروں نے بچاؤ مہم شروع کر دی ہے۔ تین شدید زخمیوں کو گہرے نالے سے نکال کر سب ضلع ہسپتال بانہال منتقل کیا۔ ہلاک ہونے والے کی شناخت ڈرائیور محسن احمد سہیل (20) ولد فرید احمد سہیل ساکنہ چکناڑو تحصیل بانہال ضلع رامبن کے طور پر ہوئی جبکہ زخمیوں کی شناخت عرفان احمد درابو (25) ولد محمد یوسف درابو، محمد رفیق (20) ولد عبدالرشید، مزمل اقبال (20) ولد محمد اقبال ساکنان چکناڑو چمبلواس تصیل بانہال ضلع رامبن کی طور پر ہوئی۔

بتایا جاتا ہے کہ یہ نوجوان مہو منگت سیر کرنے جا رہے تھے کہ راستے میں حادثہ پیش آیا۔ پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

Last Updated : Aug 2, 2020, 10:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.