اطلاعات کے مطابق ضلع رامبن کے سب ڈویژن رامسو میں دو فریقین الف دین نائیک اور محمد رفیق نائیک کے درمیان عرصہ دراز سے زمینی تنازع چل رہا تھا۔ گزشتہ شام قریب چھ بجے دونوں فریقین کے درمیان جھگڑا ہوگیا جس کے نتیجہ میں محمد مدثر (45) ولد ایف دین نائک کو زخمی حالت میں پی ایچ سی نیل منتقل کیا تھا جہاں انہوں نے دم توڑ دیا۔
تصدیق کرنے کے بعد پولیس نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ متوفی لاش کو رامسو منتقل کیا گیا۔ انہوں نے مذید بتایا کہ بورڈ آف ڈاکٹز اس کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد اس کی موت کا پتہ لگائیں گے۔ اس سلسلے میں پولیس چوکی نیل میں رپورٹ ڈالنے کے بعد تھانہ رامسو نے ایک ایف آئی درج کی۔ پولیس نے ملزم محمد رفیق نائیک کو حراست میں لے کر کاروائی شروع کر دی ہے۔