رام بن: صوبہ جموں کے ادھمپور ضلع میں گزشتہ دنوں المناک سڑک حادثہ میں ضلع رام بن کے جید عالم دین مفتی عبدالحمید، انکے والدین سمیت ایک ہی کنبے کے چار افراد ہلاک ہوئے تھے۔ نیشنل کانفرنس کے لیڈران نے ضلع صدر سجاد شاہین کی سربراہی میں سب ڈویژن گول کے سنگلدان علاقے کا دورہ کرکے غمزدہ کنبے کے ساتھ تعذیت کا اظہار کیا اور فوت ہوئے افراد کے حق میں دعاء مغفرت کی۔ NC Delegation Visits Gool ramban Accident Victim Family, offers Condolences
این سی لیڈران نے عالم دین کی حادثاتی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انکی موت کو ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ عالم دین مفتی عبدالحمید ضلع رام بن کے باوقار اور صاحب علم شخص تھے۔ اور ان کے انتقال پر ہر ایک آنکھ نم اور ہر دل افسردہ ہے۔ این سی لیڈران نے پارٹی صدر فاروق عبداللہ کا تعذیتی پیغام غمزدہ کنبے کو پہنچایا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتہ سرینگر جموں قومی شاہراہ پر سڑک حادثہ میں گول، سنگلدان کی جامع مسجد کے امام و خطیب اور معروف عالم دین مفتی عبدالحمید رضوی، انکے والدین اور بھانجے کی موت واقع ہوئی تھی۔