ETV Bharat / state

رامبن میں نیشنل اولڈ پینشن ریسٹوریشن یونائیڈ فرنٹ کی میٹنگ - پرانی پینشن کانفرنس

رامبن میں نیشنل اولڈ پینشن ریسٹوریشن یونائیڈ فرنٹ کی جانب سے ایک اہم میٹنگ ضلعی صدر سرجیت سنگھ کٹوچ کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ میںNOPRUF یوٹی کے صدر گل زبیر ڈینگ، سکریٹری مختیار احمد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ National Old Pension Restoration United Front District Unit Ramban Organize Meeting

National Old Pension Restoration United Front
رامبن میں نیشنل اولڈ پینشن ریسٹوریشن یونائیڈ فرنٹ کی میٹنگ
author img

By

Published : Jun 5, 2022, 8:09 PM IST

رامبن: جموں و کشمیر کے رامبن میں ہوئی اس میٹنگ کا مقصد NOPRUF یونٹ کو تحصیل سطح تک مضبوط کرنا تھا۔ اس موقع پر ضلعی صدر سرجیت سنگھ کٹوچ نے یوٹی صدر گل ذبیر ڈینگ کی موجودگی میں محمد سلیم چودھری تحصیل صدر رامبن اور نیلوفرجان کو تحصیل صدر فیمیل ونگ رامبن منتخب کیا۔ ساتھ ہی یوٹی صدر نے سکریٹری مختیار احمد کا استقبال کیا۔ یوٹی صدر نے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے یوٹی انتظامیہ سے اپیل کی کہ جموں و کشمیر میں تمام این پی ایس ملازمین کو پرانی پینشن کے زمرے میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نئی پنشن اسکیم ایک پرائیویٹ ادارے کے تحت بہت ہی قلیل رقم پینشن کی ادائیگی کے طور پر ادا کررہی ہے جو کہ حالیہ دنوں میں ریٹائرمنٹ ہوئے ملازمین کو چند رقوم کے طور پر پینشن دی گئی جسے ملکی و ریاستی سطح کے لاکھوں ملازمین نے مسترد کرکے پرانی پینشن کو لاگو کرنے مہم شروع کی ہے۔

گل ذبیر ڈینگ نے تمام نومنتخب نمائندوں کو مبارکباد دیتے ہوئے آگاہ کیا کہ بہت جلدی نیشنل اولڈ پنشن ریسٹوریشن یونائیٹڈ فرنٹ کے قومی صدر بی پی سنگھ راؤت جموں و کشمیر کا دورہ پرانی پنشن کانفرنس میں شرکت کرنے کے لیے آرہے ہیں جس میں وہ جموں کشمیر کی حکومت سے پرانی پینشن کو دوسری ریاستوں کی طرح بحال کرنے پر زور مطالبہ کریں گے اور اس حوالے سے تمام یوٹی، صوبائی اور ضلعی سطح کی تنظیموں کو ایک ساتھ کام کرنے کے علاوہ پرانی پینشن کانفرنس کو تاریخی بنانے میں آگے آنے کے لیے کہا۔انہوں نے اس موقع پر جموں کشمیر کے تمام تنظیمی کارکنان کا شکریہ ادا کیا کہ وہ لگن سے پرانی پنشن کی بحالی کے لیے کام کر رہے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب تمام این پی ایس ملازمین پرانی پنشن سے مستفیض ہوں گے ۔ یوٹی صدر نے تمام اراکین کو کہا کہ بہت جلدی پرانی پنشن کانفرنس کے لیے جگہ اور وقت کا تعین کر کے آگاہ کر دیا جائے گا ۔

رامبن میں نیشنل اولڈ پینشن ریسٹوریشن یونائیڈ فرنٹ کی میٹنگ

یاد رہے کہ (NOPRUF) نیشنل اولڈ پنشن بحالی یونائیٹڈ فرنٹ NPS اسکیم کے تحت کام کررہے ملازمین کی قومی سطح کی نماٸندہ تنظیم ہے ، جو پرانی پنشن اسکیم کی بحالی کے لیے جدوجہد کررہی ہے ، جس کے یوٹی کے صدر گل زبیر ڈینگ جبکہ قومی سربراہ بی پی سنگھ راوت ہیں۔تمام اراکین کو ضلع رامبن میں NOPRUF تنظیم کی مضبوطی،این پی ایس کی خرابیوں اور پرانی پنشن اسکیم کے فوائد کی تشہیر اور اس کی بحالی کے لیے کام کریں گے۔ دریں اثناء جموں وکشمیر کے یوٹی صدر گل زبیر ڈینگ نے جموں وکشمیر کے مختلف سرکاری محکموں میں کام کررہے تمام NPS ملازمین سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مقصد کے لیے متحد ہو کر جدوجہد کریں اور مل کر آواز اٹھائیں تاکہ پرانی پنشن اسکیم کو بحال کیا جاسکے ۔

مزید پڑھیں: Protest Demonstrations Held for Restoration of Old Pension Scheme: سری نگر میں کارڈیشن کمیٹی نان گزیٹیڈ ایمپلائیز ایسوسی ایشن کا احتجاج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.