جموں سی نگر قومی شاہراہ پر مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کر نا پڑرہا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے ناقص انتظامات کی وجہ سے خاص طور سے مریضوں کو سخت پریشانیوں کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔
گذشتہ روز ڈگڈول کے مقام پر محمد قاسم نامی شخص پتھر لگنے سے شدید زخمی ہو گیا تھا، جس کے بعد انہیں ضلع اسپتال رامبن منتقل کیا گیا تھا۔ وہاں سے ابتدائی علاج کے بعد انہیں برزلہ منتقل کیا گیا۔
مزید پڑھیں: کشمیر مسلسل شدید سردی کی گرفت میں، سرینگر میں منفی 7.6 ڈگری درجہ حرارت درج
اسی دوران کیلا موڑ سے بانہال تک انہیں نجی گاڑی سے لے جایا گیا، وہاں سے انہیں محکمہ صحت کی جانب سے ایمبولینس فراہم کی گئی۔ وہیں، عام شہریوں کو بھی شاہراہ پر پیدل سفر کرنے میں زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔