پولیس ذرائع کے مطابق رام بن کے انوکھی فال کے مقام پر بعد دوپہر بھاری پسیاں اور چٹانیں اچانک کھسکنے سے شاہراہ مکمل طور پر بند ہو گئی جس کی وجہ سے ماروگ ناشری تک گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہیں اور سینکڑوں مسافر درماندہ ہو کر رہ گئے ہیں جن میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو حق رائے دہی کا استعمال کرنے کیلئے سفر کررہے تھے۔
واضح رہے کہ چار گلیاروں والی سڑک تعمیر کرنے کا کام ایچ سی سی کو دیا گیا لیکن کام کی سست رفتاری کی وجہ سے لوگوں کی زندگی اجیرن بن کر رہ گئی ہے۔
سڑک پر پسیاں گر آنے کی وجہ سے وادی کشمیر کی طرف جانے والے سینکڑوں مسافر اور ہزاروں مال بردار گاڑیاں دس گھنٹے سے زیادہ درماندہ ہیں جس کی وجہ لوگوں کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔