ETV Bharat / state

نیشنل کانفرنس کے یوتھ لیڈر پر پی ایس اے کا اطلاق، پارٹی برہم

author img

By

Published : Jul 15, 2021, 12:53 PM IST

این سی ترجمان نے کہا کہ جموں و کشمیر کی نئی نسل پہلے ہی پشت بہ دیوار اور مایوسی کا شکار ہوگئی ہے اور ایک مین اسٹریم نوجوان سیاسی اور سماجی کارکن کے خلاف ایسے سخت ترین قانون کا نفاذ نوجوان پود کے لئے ایک منفی پیغام ہے۔

نیشنل کانفرنس کے یوتھ لیڈر پر پی ایس اے کا اطلاق، پارٹی برہم
نیشنل کانفرنس کے یوتھ لیڈر پر پی ایس اے کا اطلاق، پارٹی برہم

نیشنل کانفرنس نے پارٹی کے نائب صدر صوبہ یوتھ جموں طارق احمد ڈار ساکن بانہال کو 'عوام کے حقوق کے لئے آواز بلند کرنے' پر پی ایس اے کا اطلاق عمل میں لانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک نوجوانوں مین اسٹریم سماجی کارکن کو ایسے سخت ترین ایکٹ کے تحت پابند سلاسل بنانا انتہائی تشویشناک بات ہے۔

پارٹی کے ترجمان عمران نبی ڈار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سری نگر جموں شاہراہ کی فور لائننگ میں جن لوگوں کی زمین جارہی ہے، طارق احمد ڈار ان ہی لوگوں کے حقوق کے لئے لڑرہا تھا اور زمین مالکان کے لئے معقول و مناسب معاوضہ کے علاوہ نوکریوں کی فراہمی کے لئے آواز بلند کررہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے عوام کی آواز کو دبانے کے لئے طارق احمد کو نہ صرف گرفتار کیا بلکہ اس کے خلاف سخت ترین ایکٹ پی ایس اے عائد کر کے اسے کوٹ بلوال جیل منتقل کیا گیا۔

این سی ترجمان نے کہا کہ جموں و کشمیر کی نئی نسل پہلے ہی پشت بہ دیوار اور مایوسی کی شکار ہوگئی ہے اور ایک مین اسٹریم نوجوان سیاسی اور سماجی کارکن کے خلاف ایسے سخت ترین قانون کا نفاذ نوجوان پود کے لئے ایک منفی پیغام ہے۔

انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ طارق احمد ڈار کے خلاف پی ایس اے کو فوری طور پر منسوخ کرکے اُس کی رہائی عمل میں لائی جائے۔ پارٹی کے صوبائی یوتھ صدر جموں اعجاز جان اور ضلع صدر رام بن سجاد شاہین نے بھی انتظامیہ کے اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور طارق احمد کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.