ETV Bharat / state

Nachlana Khari Link Road Closed ناچلانہ کھڑی رابطہ سڑک عارضی بحالی کے بعد پھر بند - Nachlana Khari Link Road Closed

رامبن میں کھڑی ہیڈکوارٹر کو جوڑنے والی ناچلانہ کھڑی رابطہ سڑک عارضی بحالی کے بعد پھر بند ہوگئی جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 12, 2023, 12:37 PM IST

ناچلانہ کھڑی رابطہ سڑک عارضی بحالی کے بعد پھر بند

رامبن: جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں کھڑی ہیڈ کوارٹر کو جوڑنے والی نا چلانہ۔ کھڑی رابطہ سڑک ہر نیہاں کے مقام پر دوبارہ بند کردی گئی ہے اور کھڑی مہومنگت کا پورا علاقہ باقی دنیا سے کٹ کر رہ گیا ہے۔ کھڑی سڑک ہر نیہال کے مقام پر دس روز تک بند رہنے کے بعد عارضی طور بحال کی گئی تھی اور بارشوں کے تازہ سلسلے کے بعد یہ سڑک پھر بند ہو گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ یہ سڑک ریلوے تعمیراتی کمپنیوں کے زیر استعمال اور رکھ رکھاؤ کی ذمہ داری میں ہے۔ سڑک بند ہونے کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہیں مریضوں کو بھی کافی مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔ دوسری جانب سے انتظامیہ اس سڑک کو دوبارہ بحال کرنے کی کوشش میں مصروف نظر آرہی ہے۔

تاہم اس سڑک کو بحال ہونے میں مزید کئی گھنٹے بھی لگ سکتے ہیں۔ اس سے متعلق مومن گیٹ سے کچھ افراد نے نمائندہ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مومن گیٹ میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے بھی ہمیں بہت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اسکولی بچے پڑھ نہیں پا رہے ہیں ان لوگوں کا کہنا ہے کہ جلد سے جلد بجلی کو بھی بحال کیا جائے۔ مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ جلد از جلد اس سڑک کو بحال کیا جائے تاکہ لوگوں کو مزید مشکلات سے دوچار نہ ہونا پڑے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کب تک اس سڑک کو بحال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : Landslides In Banihal بانہال میں قومی شاہراہ چٹان کھسکنے کی وجہ سے بند

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.