ETV Bharat / state

Traffic Violators fined in Ramban: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ - رام بن محکمہ ٹریفک کی کارروائی

ضلع رام بن میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے قوانین کی خلاف ورزری کرنے والے ڈرائیوز پر جرمانہ بھی عائد Traffic Violators fined کیا گیا۔

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد

author img

By

Published : Dec 31, 2021, 5:03 PM IST

سرینگر - جموں قومی شاہراہ Srinagar Jammu Highwayپر ضلع رام بن میں محکمہ ٹریفک نے خصوصی مہم کے تحت ڈرائیوروں کے لائسنس سمیت دیگر دستاویز چیک کئے۔ ٹریفک اہلکاروں نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور بغیر کاغذات گاڑی چلانے والے ڈرائیوروں پر جرمانہ Traffic Violators fined in Rambanعائد کیا۔

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد

ٹریفک عملہ کی اس کارروائی پر جہاں بعض ڈرائیور سمیت مسافرین نے محکمہ ٹریفک کی ستائش کی وہیں انہوں نے اس ضمن میں ٹریفک عملہ سے دیگر اصلاحات پر بھی غور کرنے کا مطالبہ کیا۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایک ڈرائیور نے کہا: ’’ہم اکثر و بیشتر یاتریوں یا سیاحوں کو لیکر جموں سے کشمیر کا سفر کرتے ہیں، جگہ جگہ ٹریفک عملہ کاغذات چیک کرتے ہیں، ہمیں اس سے کوئی شکایت نہیں، یہ عمل بھی ٹریفک حادثات کو کم کرنے کے لیے ناگزیر ہے۔ تاہم کورونا منفی رپورٹ یا دیگر پرچیوں کے لیے ہم سے خواہ مخواہ دو سو روپے وصول کیے جاتے ہیں جو ایک غریب ڈرئیور کے لیے باعث پریشانی ہے۔‘‘

ادھر، اے آر ٹی او رام بن کے مطابق سرینگر جموں - قومی شاہراہ Srinagar Jammu Highwayپر سفر کرنے والی گاڑیوں کی چیکنگ کرنے کے ساتھ ساتھ کاغذات ساتھ نہ رکھنے والے ڈرائیوروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ چھا ماہ کے دوران قریباً چھ ہزار گاڑیوں کی چیکینگ عمل میں لائی گئی جن میں پانچ سو ڈرائیوروں پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

اے آر ٹی او رام بن نے مزید کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مستقبل میں بھی اس طرح کی کارروائیاں جاری رہیں گیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.