رامبن: جموں وکشمیر کے ضلع رامبن کے بانہال کے لاپتہ شہری کی لاش ضلع ریاسی سے بازیاب کر کے پولیس نے بھائی بہن سمیت 3 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ بانہال کے ایک 40 سالہ شخص کی لاش اتوار کو ریاسی کے ڈوگا علاقے سے لاپتہ ہونے کے تین روز بعد ایک نالے سے مشکوک حالت میں ملی ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں بھائی بہن سمیت تین ملزمان کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا ہے۔ Missing Man Body Found in Reasi After Three Days
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 'ریاض احمد وانی (40) ولد مرحوم غلام حسن وانی ساکن آرپورہ ڈولیگام تحصیل بانہال ضلع رامبن کی لاش آج صبح پولیس کی ایک خصوصی ٹیم نے ریاسی سے تقریباً 60 کلومیٹر دور ڈوگا علاقے میں ایک گہرے نالے سے برآمد کی ہے۔ یہ مقام زیر تعمیر ریلوے ٹنل نمبر 13 سے قریب چھ سو میٹر کے فاصلے پر ہے جہاں وہ شخص کام کر رہا تھا۔ ایک اہلکار کے مطابق ریاض کا فون بھی موقع سے ملا ہے انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں بھائی بہن سمیت تین افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔ Three People detained by Ramban Police
اہلکار کا مزید کہنا تھا کہ 'فون کے کال ریکارڈ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ حراست میں لی گئی خاتون کے فون سے ریاض کے نمبر پر نو بار کالز کی گئیں جب کہ اس کے نمبر پر بھی تین کالز کی گئیں۔ متوفی کے اہل خانہ مقامی سرپنچ ڈولیگام شاہنواز احمد اور ایک بی جے پی لیڈر کے ساتھ لاش کو واپس لانے کے لیے موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ اہل خانہ کے مطابق، ریاض جو کہ ریلوے ٹنل کی تعمیر کرنے والی ایک نجی کمپنی میں کام کر رہا تھا، جمعرات کی شام 12 مئی کو اپنے گھر سے کام کے لیے نکلنے کے بعد لاپتہ ہو گیا تھا۔
واضح رہے گزشتہ روز ڈولیگام اور اس کے ملحقہ دیہات کے لوگوں نے گاؤں سے بانہال قصبہ تک ایک احتجاجی ریلی نکالی تھی اور قصبہ سے گذرنے والی جموں سرینگر قومی شاہراہ پر دھرنا دینے کی کوشش کی۔ پولیس اور سول انتظامیہ نے مداخلت کرنے اور انہیں اس کا سراغ لگانے میں ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کروا کر شاہراہ پر ٹریفک بحال کر کے پولیس اور سول انتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کے بعد ہجوم پرامن طور پر منتشر ہو گیا تھا۔