ETV Bharat / state

رامبن: گھر سے مفرور نوجوان برآمد - راجباغ تھانہ

آج دوپہر بعد جموں کی جانب مومن ریاض سفر کر رہا تھا کہ پولیس تھانہ بٹوٹ نے قومی شاہرہ ناشری ٹنل کے مقام پر ناکہ لگایا تھا، پولیس نے گاڑی کو روک کر لڑکے کو گاڑی سمیت برآمد کر کے اہل خانہ کو سونپ دیا۔

Missing child from Srinagar recovered in Ramban
رامبن: سرینگر سے لاپتہ ہونے والا بچہ برآمد
author img

By

Published : Feb 3, 2021, 8:19 PM IST

مرکز کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں پولیس نے گزشتہ دو روز قبل سرینگر میں واقع اپنے گھر سے مفرور نوجوان کو برآمد کر کے گھر والوں کے حوالے کردیا ہے۔

Missing child from Srinagar recovered in Ramban
رامبن: سرینگر سے لاپتہ ہونے والا بچہ برآمد

ڈپٹی ایس پی ہیڈکوارٹر رامبن راجندر سنگھ نے بتایا کہ پولیس کو مصدقہ اطلاع تھی کہ سرینگر کے راجباغ تھانہ حدود سے ایک نوجوان مومن ریاض (19) ولد ریاض احمد یکم فروری سے کار نمبر JK01 AB_ 2006 کے ساتھ لاپتہ ہو گیا ہے۔

ضلع پولیس رامبن نے تمام تھانوں کو بچے کی تلاش کے لیے احکامات دیے تھے۔ آج دوپہر بعد جموں کی جانب مومن سفر کر رہا تھا کہ پولیس تھانہ بٹوٹ نے قومی شاہرہ ناشری ٹنل کے مقام پر ناکہ لگایا تھا۔ پولیس نے گاڑی کو روک کر لڑکے کو گاڑی سمیت برآمد کر کے اہل خانہ کو سونپا۔

اس سلسلے میں تھانہ پولیس راجباغ میں گمشدگی کی رپورٹ درج تھی۔ پولیس نے پوچھ گچھ کے بعد بچے کو گھر والوں کے حوالے کر دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.