ETV Bharat / state

رامبن: ریچھ کے حملے میں کمسن بچہ زخمی - minor injured

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے دور دراز مالیگام علاقے میں ریچھ کے حملے میں ایک بچہ شدید طور پر زخمی ہوا ہے۔

رامبن: ریچھ کے حملے میں کمسن بچہ شدید زخمی

author img

By

Published : Jun 29, 2020, 12:25 AM IST

تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح تحصیل پوگل پرستان کے دور دراز علاقے مالیگام سے دس کلومیٹر دور مندرالہ کے مقام پر طارق احمد(10) مویشی چرانے کے لیے نزدیک کے جنگل میں گیا تھا، اس دوران جھاڑیوں سے ریچھ نمودار ہوا اور اس پر حملہ کر دیا جس کی وجہ سے وہ شدید طور پر زخمی ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ شور سننے کے بعد مقامی لوگ اس طرف بھاگے اور ان کے بچاؤ کے اقدام سے ہی جنگلی جانور طارق احمد کو زخمی حالت میں چھوڑ کر وہاں سے بھاگ گیا۔

بازو اور پیر کے علاوہ جسم کے دیگر حصوں پر لگے شدید زخموں کے ساتھ اسے فوری طور پر مقامی ہسپتال مالیگام منتقل کیا گیا جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے مزید علاج و معالجہ کے لیے ضلع ہسپتال رامبن منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج چل رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.