جموں وکشمیر کے راجگڑہ کے دود افتاد پنچایت کمیت فارسٹ رینج رامبن کے کمپارٹمنٹ نمبر 70 میں نامعلوم تین اسمگلرز سر سبز کائل کا درخت کاٹ رہے تھے، درخت کاٹنے کے دوران ایک بھاری پتھر بادلہ گاؤں کی بستی میں شمیم احمد پریہار کے گھر پر گرا۔ جس کے نتیجے میں ان کی سات سالہ بچی عافیہ نانو کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ دو پالتوں گائیں بھی ہلاک یوگئیں۔
یہ بھی پڑھیں:
کرناٹک: بزرگ نے پرندوں کے لیے ڈیم بنایا
حادثے کی خبر ملتے ہیں پولیس موقع پر پہنچی۔ اسمگلر فرار ہو گئے ہیں۔ پولیس نے لاش کو دیر شام ضلع ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ لاش کو اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ گھر والوں کے مطابق لڑکی دن میں گائیوں کو گھر کے سامنے پانی پلا رہی تھی۔ تبھی یہ دردناک حادثہ پیش آیا۔ پولیس نے معاملہ درج کر لیا ہے اور نامعلوم اسمگلروں کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔