رامبن: سکیورٹی فورسز نے ہفتہ کے روز جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے جنگلات میں عسکریت پسندوں کے ایک خفیہ ٹھکانے کا پردہ فاش کیا۔سکیورٹی فروسز نے کمین گاہ کی تلاشی کارروائی کے دوران گولہ بارود برآمد کیا ہے۔Militant Hideout Busted In Ramban
تفصیلات کے مطابق ضلع رامبن کے کھاری تحصیل کے ایک دور افتادہ جنگلاتی علاقے میں سکیورٹی فروسز کو عسکریت پسندوں کی ایک کمین گاہ کی مخصوص اطلاع موصول ہوئی تھی۔پولیس فوج نے علاقہ میں مشترکہ طور پر تلاشی کارروائی شروع کی۔سکیورٹی فورسز کو تلاشی کارروائی کے دوران عسکریت پسندوں کی ایک کمین گاہ کا سراغ ملا ہے ۔تلاشی کے دوران سکیورٹی فروسز نے کمین گاہ سے گولہ و بارود برآمد کیا گیا۔
مزید پڑھیں: SIA Raids شوپیان اور سرینگر کے متعدد مقامات پر ایس آئی اے کا چھاپہ
پولیس نے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن بانہال میں آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا اور مزید تفتیش شروع کی۔