ETV Bharat / state

Militant Hideout Busted رامبن میں عسکریت پسندوں کی کمین گاہ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد، پولیس - رامبن میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد

سکیورٹی فورسز نے رامبن کے مانگت کھاری جنگل علاقہ میں تلاشی آپریشن کے دوران عسکریت پسندوں کی کمین گاہ کو تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔ تلاشی کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 5, 2023, 3:12 PM IST

رامبن: جموں وکشمیر کے ضلع رامبن کے جنگلی علاقے مانگت کھاری میں تلاشی آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا۔ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر نے بدھ کے روز نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ 30 آر آر اور جموں وکشمیر پولیس نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد رامبن کے جنگلی علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا،جس دوران عسکریت پسندوں کی ایک کمین گاہ کا پتہ چلا۔ انہوں نے بتایا کہ تلاشی کے دوران کمین گاہ سے چار ڈٹونیٹر ، پیکا گولیوں کے راؤنڈ، ایل ایم جی بکس ، موٹار رونڈ ، کئی اے کے میگزین، نو ایم ایم پستول اور تین سو گولیوں کے راؤنڈ برآمد کرکے ضبط کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

واضح رہے کہ آج شمالی کشمیر کے بارہمولہ پولیس اسٹیشن میں زیر حراست دو عسکریت پسند معاون سحری کے وقت فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔بتادیں کہ گزشتہ سال بارہمولہ میں مئی کے مہینے میں شراب کی دکان پر گرینیڈ پھینکنے کے الزام میں دونوں کو حراست میں لیا گیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ مفرور ملی ٹینٹوں کو پکڑنے کی خاطر ضلع بارہ مولہ میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ بارہمولہ ضلع کی اور جانے والی شاہراﺅں پر ناکوں کا جال بچھایا گیا ہے جہاں پر ہر آنے جانے والے کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں۔

مزید پڑھیں: Militant Associate Arrested in Bandipora بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کے دو معاون گرفتار

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.