عوامی دربار میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل پیش کئے، ضلع ترقیاتی کمشنر نے عوامی مسائل کو غور سے سنا اور ان کو فوری طور حل کرانے کی یقین دہانی کرائی، اس موقع پر عوامی حلقوں نے سڑک، بجلی، پانی و دیگر معاملات کے بارے میں اپنی شکایات انتظامیہ کی نوٹس میں لایا جن میں سے کئ شکایات کو فوری طور پر نمٹایا گیا جبکہ کئ معاملات متعلقہ محکموں کو سونپے گئے۔
اس موقع پر مختلف محکموں کے ضلعی سربراہان بھی موجود تھے، ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں عبدالرشید گوجر نے بتایاکہ' وہ ضلع انتظامیہ کی اس کوشش کی تعریف کرتے ہیں تاہم ایسے درباروں میں کیے گیے وعدوں پر عملدرآمد کیا جانا چاہئے۔
مزید پڑھیں: کشمیری نوجوان کیفے صنعت کی جانب راغب
تحصیلدار ترال سجاد احمد نے بتایا کہ' ضلع ترقیاتی کمشنر نے یہ از خود لوگوں کے مسائل سنے اور ان پر ہمدردانہ غور کرنے کا وعدہ دیا، انہوں نے مزید بتایا کہ' عوام نے اس پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔