ETV Bharat / state

رامبن میں مارکیٹ چیکنگ مہم، دکانداروں پر جرمانہ - من مانی قیمتوں پر ضروری اشیاء

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ایک عہدہ دار نے بتایا کہ یہ مہم ضلع ترقیاتی کمشنر (رامبن) کی ہدایت پر چلائی گئی ہے۔ بہت سارے لوگوں کی شکایت آئی تھی کہ میٹ شاپ ریٹ لیسٹ کے مطابق نہیں چلائی جا رہی ہے بلکہ دکاندار ناجائز منافع خوری اور من مانی قیمتوں پر ضروری اشیاء فروخت کر رہے ہیں۔

رامبن میں مارکیٹ چیکنگ مہم، دکانداروں پر جرمانہ

author img

By

Published : May 31, 2021, 7:31 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں گراں فروشی کو قابو کرنے کے لیے آج محکمہ امور صارفین اور انفورسمنٹ کی جانب سے چیکنگ مہم چلائی گئی۔

چیکنگ ٹیم کے ساتھ اے ڈی نثار احمد بٹ (چندرکوٹ)، ٹی ایس او (رامبن) مجید حسین اور جموں و کشمیر پولیس ٹیم کے متعدد افسران نے چندرکوٹ مارکیٹ کا دورہ کیا۔ وہیں اس دوران منافع خوری کرنے والے دکاندارں کے خلاف کاروائی بھی کی گئی۔

رامبن میں مارکیٹ چیکنگ مہم، دکانداروں پر جرمانہ

اس دوران ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ایک عہدہ دار نے بتایا کہ یہ مہم ضلع ترقیاتی کمشنر (رامبن) کی ہدایت پر چلائی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بہت سارے لوگوں کی شکایت آئی تھی کہ میٹ شاپ ریٹ لیسٹ کے مطابق نہیں چلائی جا رہی ہے بلکہ دکاندار ناجائز منافع خوری اور من مانی قیمتوں پر ضروری اشیاء فروخت کر رہے ہیں۔

انہوں نے دکانداروں کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی دکاندار منافع خوری اور من مانی قیمتوں پر اشیاء ضروریہ فروخت کرے گا، اس سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

انہوں نے دکانداروں سے کہا کہ درکاندار بغیر ریٹ لسٹ کے میٹ شاپ یا سبزی فروخت کرتے ہیں تو ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائےگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.