ETV Bharat / state

رامبن میں بھیانک آتشزدگی، کئی دکان و مکان خاکستر - آگ لگنے کی وجوہات

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں گزشتہ شب بھیانک آتشزدگی کے سبب چھ دکانیں، ایک رہائشی مکان اور تین نجی گاڑیاں جل کر خاکستر ہو گئیں۔

رام بن میں بھیانک آتشزدگی، کئی ڈھانچے خاکستر

author img

By

Published : Feb 27, 2021, 7:19 PM IST

پہاڑی ضلع رامبن کے گاندھری علاقے میں گزشتہ شب آتشزدگی کے ایک بھیانک واقعہ میں مختلف عمارتیں خاکستر ہوگئیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ شب دیر گئے ایک دکان میں آگ لگ گئی۔ آگ کے شعلوں نے آناً فاناً متصل دکانوں سمیت رہائشی مکان کو بھی اپنی زد میں لے لیا۔

انہوں نے بتایا کہ آگ کی اس واردات میں کم از کم چھ دکانیں اور ایک رہائشی مکان مکمل طور پر خاکستر ہو گئے جبکہ تین نجی گاڑیاں بھی جل کر خاکستر ہو گئیں۔

رام بن میں بھیانک آتشزدگی، کئی ڈھانچے خاکستر

مقامی آبادی نے محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے تئیں ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'فائر اینڈ ایمرجنسی صرف بیس کلو میٹر کی دوری پر ہے۔ اس کے باوجود وہ اطلاع ملنے کے تقریباً دو گھنٹے کے بعد آگ بجھانے پہنچے۔

لوگوں نے کہا کہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے دیر سے آنے کے سبب لاکھوں کی املاک خاکستر ہو گئیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق 'اگر فائر اینڈ ایمرجنسی کا عملہ جلد پہنچ جاتا تو اتنا نقصان نہیں ہوا ہوتا۔'

مقامی افراد نے کہا کہ آتشزدگی کے واقعہ میں لاکھوں روپے مالیت کی اشیاء خاکستر ہو گئیں۔ وہیں، اس ضمن میں پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کیلئے کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

دریں اثنا ضلع ترقیاتی کمشنر رامبن نے اے ڈی سی رامبن کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی ہے جو نقصان کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے گی۔ رپورٹ ملنے کے بعد متاثرہ افراد کی امداد کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.