ETV Bharat / state

رمضان المبارک کا آخری جمعہ خاموشی سے گزرا - eid jammu and kashmir

ضلع پونچھ کے ساتھ ساتھ تحصیل منڈی کی تمام تر جامع مساجد میں حسب سابق انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے مساجد کی کمیٹی کے چار یا پانچ افراد نے ہی نماز جمعہ ادا کیا ہے۔

رمضان المبارک کا آخری جمعۃ الوداع خاموشی سے گذرا

author img

By

Published : May 23, 2020, 11:34 AM IST

تحصیل منڈی کی تمام تر جامع مساجد کے ممبر محراب خاموش رہے۔ اس موقع پر پولیس انتظامیہ کی جانب سے سخت چوکسی برتی گئی۔

اگر چہ بازار بھی کھلا تھا اور بازار میں قدر عید الفطر کے پیش نظر بھیڑ ہوتے ہوئے بھی مساجد میں لاک ڈاؤن کے معمول کے مطابق ہی نماز جمعہ ادا کی گئی۔ اس موقع پر علماء کرام نے تمام امت مسلمہ کو مبارک باد پیش ادا کرتے ہوئے اللہ کے حضور رجوع ہونے کی اپیل کی ہے۔

جامعہ ضیا الاسلام لورن کے مہتمم مولاناعبدالحمید نعیمی نے کہا کہ 'کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر انتظامیہ نے جو فیصلہ لیا عوام الناس اس کو فعال بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔'

رمضان المبارک کا آخری جمعۃ الوداع خاموشی سے گذرا

انہوں نے کہا کہ ''لورن کی سات جامع مساجد میں انتظامیہ کی ہدایات کے مطابق نماز جمعہ پانچ یا چھ لوگوں نے ہی اداکیا ۔اس کے علاوہ لوگوں نے اپنے گھروں میں ہی نماز ظہر ادا کی ہے۔ ''

انہوں نے مزید کہا 'اس وقت گزشتہ کئی دنوں میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے علماء کرام نے انتظامیہ کا بھرپور تعاون کیا ہے اور عید الفطر بھی انتظامیہ جس طرح سے اپنی ھدایات جاری کرے گی اسی طرح علماء کرام بھی عوام کے نام اپنا پیغام جاری کریں گے ۔'

مولاناعبدالحمید نعیمی نے تمام عالم اسلام کو مبارک باد پیش کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.