جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کی سب ڈویژن رامسو میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کہ جانب سے ایک میٹنگ منعقد کی گئی، جس میں رامسو ہیڈکوارٹر کے ساتھ ہورہی نا انصافی اور درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
میٹنگ کی صدارت بلاک ڈیولپمنٹ کونسل و جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین شفیق احمد کٹوچ کی صدارت میں کی گئی، میٹنگ میں اہم مسائل جیسے رماسو گراؤنڈ کی مکمل بحالی، رامسو پی ایچ سی کو ٹراما اسپتال میں تبدیل کرنے اور رامسو ہائی اسکول کو ہائیر سیکنڈری کا درجہ دلانے پر گفتگو کی گئی۔
میٹنگ میں یہ طے کیا گیا کہ آئندہ ماہ اپریل کی پانچ تاریخ کو رامسو ایس ڈی ایم دفتر کے سامنے اپنے جائز مطالبات کے لیے پرامن احتجاج کیا جائے گا۔ اس ضمن میں ایک درخواست تحصیلدار رامسو کو سپرد کر دی گئی ہے۔
چیئرمین بی ڈی سی اور کمیٹی کے صدر نے عوام سے رامسو کے جائز مطالبات کو تسلیم کرانے کے لیے طے شدہ تاریخ یعنی پانچ اپریل کو احتجاج میں شریک ہونے کی اپیل بھی کی ہے۔