جموں: وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی 270 کلو میٹر طویل سری نگر جموں قومی شاہراہ پر چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے شاہراہ کو ٹریفک کی آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں قومی شاہراہ پر سرمولی اُدھمپور کے نزدیک بھاری چٹانیں کھسک آئیں جس وجہ سے شاہراہ کو ٹریفک کی آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا۔ Landslides Blocks Srinagar Jammu Highway
معلو ہوا ہے کہ چٹانیں کھسکنے کی وجہ سے نصف درجن کے قریب گاڑیوں کے شیشے بھی چکنا چور ہو ئے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق شاہراہ پر جمع ملبے کو ہٹانے کے لیے مشینری اور نفری کو کام پر لگا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہ اچھی طرح سے قابل آمد و رفت بن جانے کے بعد ہی اس پر ٹریفک کی نقل و حمل کو بحال کیا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں:
واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی رامبن روڈ کے شابن پاس میں مٹی کے تودے گرنے سے سرینگر جموں شاہراہ کو دن بھر بند رکھا گیا۔ حکام نے شاہراہ پر جمع ملبے کو ہٹانے کے لیے مشینری اور نفری کو کام پر لگایا جس کے بعد شاہراہ کو جمعہ کی شام کے وقت بحال کر دیا گیا تھا۔