رامبن: وادی کشمیر کو باقی دنیا کے ساتھ جوڑنے والی 270 کلو میٹر طویل جموں۔سرینگر قومی شاہراہ پر پسیاں گر آنے کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق، جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ریحہ پڑی بانہال میں پتھر اور مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے آج صبح گاڑیوں کی آمد ورفت بند کردی گئی ہے۔
ٹریفک حکام نے بتایا 'کسی بھی گاڑی کو شاہراہ پر چلنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے ، پسیاں اور پتھر ہٹانے کا کام جاری ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ جوں شاہراہ بحال ہو جائے گی، شاہراہ پر ٹریفک چھوڑ دیا جائے گا۔ ٹریفک حکام نے مزید کہا،”تاریخی مغل شاہراہ اور سرینگر لہہ شاہراہ پر گاڑیوںکی دوطرفہ آمد ورفت کا سلسلہ جاری ہے۔'
یہ بھی پڑھیں: Jammu Srinagar National Highway Closed: جموں سرینگر ہائی وے پر آمد و رفت متاثر