رامبن: مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر پولیس سربراہ ڈایرکیٹر جزل پولیس شری دلباغ سنگھ نے آج پہاڑی ضلع ہیڈکوارٹر رامبن کے کہو باغ میں جی او میس کا افتتاح کیا۔ اس موقعے پر ان کے ہمراہ آئی جی پی جموں مکیش سنگھ، ڈی آئی جی ڈی کے آر رینج ڈاکٹر سنیل گپتا اور ایس پی رامبن موہت شرما بھی موجود رہے۔ اس کے بعد سکیورٹی فورسز کے ساتھ ان کی ایک میٹنگ بھی منعقد ہوئی تھی۔ جس میں سکیورٹی صورتحال اور یاترا کو لیکر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی جی پی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ جی ٹونٹی کے تمام تر انتظامات مکمل ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کی سیاحت کو عالمی سطح تک پہنچانا ان کا مقصد ہے، تاکہ جموں و کشمیر کی معشیت کو مزید فروغ دیا جاسکے۔ انہوں نے خطے پیر پنچال میں دہشت گردی میں ملوث افراد کے خلاف بہت جلد کارروائی کرنے اور ان کے مددگاروں کے سخت کارروائی کرنے بھی بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ملک پاکستان دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہے۔ ڈرون کے ذریعے ہتھیار اور منشیات جسیے ممنوعہ اشیاء جموں و کشمیر میں سپلائی کر رہا ہے، تاہم سکیورٹی فورسز ان کے ناپاک منصوبوں کو کامیاب نہیں ہونے دے رہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس وقت جموں و کشمیر کے نوجوان روزگا، ترقی اور امن چاہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: DGP Chairs Security Meeting پولیس سربراہ نے یوم جمہوریہ کے سلسلے میں سکیورٹی میٹنگ کی صدارت کی