سبھی افسران نے امرناتھ ٹرانزٹ کمیپ 2019 اور شیتانی نالہ سے چندرکورٹ تک کادورہ کر کے امرناتھ یاتریوں کے لئے کیے گئے سکیورٹی انتظامات اور سڑک کی حالات کا جائزہ لیا۔
اس دوران انہوں نے سیکورٹی ایجنسیوں کی نگرانی کو یقینی بنانے کےعلاوہ خاص مقامات پر کمیرے نصب کرنے کے احکامات دیے۔ انہوں نے تعمیراتی کمپنیوں کو بھی ہدایت دی کہ وہ قومی شاہراہ پر مناسب بحالی اور ناشری سے بانہال تک ٹریفک سسٹم کو یقینی بنائیں، تاکہ آنے والی گرمیوں میں سیاحت اور امرناتھ یاتریوں کو مشکلات سامنا نہ ہو۔
بجلی کی فراہمی سے لے کر روشنی کا بہتر انتظام، بیت الخلاء کے علاوہ دیگر ضروری بنیادی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے ضلع انتظامیہ کو نگرانی کرنے کی ہدایت دی۔