آیوش ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے کورونا وبا کے دوران ضلع رامبن کے مخلتف علاقوں میں لوگوں کی قوت مدافعت کو بڑھانے کے لیے ادویات تقسیم کی گئی۔
روشنی فاونڈیشن ایک غیر سرکاری تنظیم ہے جو ضلع رامبن میں غریب اور ضرورت مند لوگوں کے ساتھ خواتین اور بچوں تک مرکزی حکومت کی اسکیموں کے بارے معلومات فراہم کرتی ہے جس سے لوگ استفادہ بھی کر رہےہیں۔
اس پروگرام میں تقریباً 370 مریضوں کی طبی جانچ کی گئی اور انہیں مفت ادویات تقسیم کی گئیں۔ اس کیمپ کے لیے لوگوں نے بی ایم او (بانہال) ڈاکٹر رابعہ خان کے علاوہ محکمہ آیوش سے منسلک طبی عملہ اور روشنی فاونڈیشن کے صدر کا شکریہ ادا کیا۔
اس دوران ڈاکٹر بلال بخاری (میڈیکل آفیسر ہیلتھ ویلنس سینٹر) نے لوگوں میں کورونا سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے بارے میں جانکاری دی۔ ان کے ہمراہ ڈاکٹر شہزاد یعقوبی اور ڈاکٹر شائستہ کے علاوہ کئی معززین موجود رہے۔