ETV Bharat / state

رامبن: قرآن اور تحفظ انسانیت کے عنوان پر یک روزہ کانفرنس - دارالحدیث سلفیہ میں یک روزہ کانفرنس

رامبن کے صدر مقام پر واقع دارالحدیث سلفیہ میں جمعیت اہل حدیث کی جانب سے قرآن اور تحفظ انسانیت کے عنوان پر یک روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر جمعیت اہلحدیث جموں و کشمیر کے نائب صدر ڈاکٹر عبداللطیف الکندی نے کہا کہ اسلام کے پیام امن کو عام کرنے میں علمی اور دینی دانش گاہوں کا کردار کافی اہم رہا ہے۔

Dr. Abdul Latif Al-Kandi
جمعیت اہلحدیث جموں و کشمیر کے نائب صدر ڈاکٹر عبداللطیف الکندی
author img

By

Published : Mar 28, 2021, 9:57 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے صدر مقام پر واقع دارالحدیث سلفیہ میں جمعیت اہل حدیث کی جانب سے قرآن اور تحفظ انسانیت کے عنوان پر یک روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں دو حفاظ کرام کی دستار بندی بھی کی گئی۔

جمعیت اہلحدیث جموں و کشمیر کے نائب صدر ڈاکٹر عبداللطیف الکندی

اس موقع پر جمعیت اہلحدیث جموں و کشمیر کے نائب صدر ڈاکٹر عبداللطیف الکندی نے معروف دانشگاہ دارالحدیث سلفیہ رامبن کی شاندار سالانہ علمی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ اسلام نے پیام امن و راحت کو عام کرنے میں علمی اور دینی دانش گاہوں کا کردار کافی اہم رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ملک کے گوشہ گوشہ میں اور خاص کر خطے جموں میں بھی جمعیت اہلحدیث جموں وکشمیر علم کی مشعل کو ہر ایک شخص تک پہنچانے کا کام کررہی ہے اور اسی مشن کو لے کر جمعیت ہر شہر و قصبہ میں مدارس عصریہ کے ساتھ ساتھ مدارس دینیہ کا قیام تسلسل کے ساتھ عمل میں لارہی ہے۔

موصوف نے اس ادارے کی جاندار اور نمایاں کامرانیوں کو سراہا، تقریب سے مدیر مسلم بشارت بشیر صاحب، الاستاذ محمد رمضان زاہد صاحب، الاستاذ محمد سلیم ریشی المدنی، الاستاذ منظور احمد مدنی، بشارت علی ملک، عبدالوحید سلفی، عبدالقدیر مدنی، عبدالقیوم سراجی، الاستاذ شمس الدین صاحب اور عبدالحفیظ گنائی صاحب نے اپنے خطابات پیش کیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.