ETV Bharat / state

Computer Lab Inaugurated in Ramban جمعیت اہلحدیث کی جانب سے رامبن میں کمپیوٹر لیب کا افتتاح - رام بن میں کمپیوٹر لیب کی شروعات

رامبن جمعیت اہلحدیث کے اراکین نے رام بن میں کمپیوٹر لیب کی شروعات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے طلباء کو جدید تقاضوں کے مطابق علم و ہنر سے آراستہ کیا جائے گا۔Ramban Computer Lab

جمعیت اہلحدیث نے کیا کمپیوٹر لیب کا افتتاح

author img

By

Published : Sep 5, 2022, 12:06 PM IST

رام بن: جموں و کشمیر جمعیت اہلحدیث کے صدر سمیت دیگر مقتدر علماء کرام نے رامبن کے دارالحدیث السلفیہ امام آباد میں الاسلاف کمپیوٹر لیب کا افتتاح کیا۔ Computer Lab Inaugurated in Rambanافتتاحی تقریب میں مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ 'ملت اسلامیہ کے نونہالوں کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے علوم سے متعارف کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے، اور جمعیت اہلحدیث مسلسل اس سمت میں جد و جہد کر رہی ہے۔‘‘

جمعیت اہلحدیث نے کیا کمپیوٹر لیب کا افتتاح

اس تعلق سے جمعیت اہلحدیث جموں وکشمیر کے صدر غلام محمد بٹ المدنی نے کہا کہ 'اس وقت مختلف تعلیمی اداروں میں جدید تقاضوں کے مطابق جدید وسائل کو بروئے کار لا کر ملت اسلامیہ کی تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے میں جمعیت اہلحدیث جموں وکشمیر نے کمپیوٹر جیسی ٹیکنالوجی سے ملت اسلامیہ کے نونہالوں کو روشناس کرایا۔‘‘Jamiat AhliHadees Inaugurated Computer Lab

انہوں نے کہا کہ دارالحدیث السلفیة امام آباد، رام بن میں کمپیوٹر لیب کی مدد سے آنے والی نسل کو تعلیمی وتعمیری میدان میں آگے بڑھنے کیلئے بہترین موقع فراہم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت اور مقامی انتظامیہ کی مسلسل جدوجہد کے بعد کمپیوٹر لیب کی شروعات کی گئی۔ جمعیت اہلحدیث کے سینئر رہنما عبداللطيف الکندی نے کمپیوٹر لیب کی شروعات پر مقامی باشندوں اور امت مسلمہ کو عمومی طور مبارک باد پیش کی۔

الکندی نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’ہر ادارے کو جدید تقاضوں کو سمجھ کر جدید وسائل سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔‘‘ افتتاحی تقریب کے موقع پر مقررین نے تعلیم و تعلم کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کرتے ہوئے اس تقریب پر خوشی کا اظہار کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.