رامبن کے ضلع ترقیاتی کمشنر مسرت الاسلام نے اچانک ہسپتال کا دورہ کیا اور یہاں کا معائنہ کیا۔ انہوں ہسپتال کے میڈیکل سپریٹینڈنٹ ڈاکٹر عبدالحمید زرگر کو ہدایت دی کہ عالمی وبا بیماری کورونا وائرس کے پیش نظر احتیاط برتیں اور آپسی دوری کو برقرار رکھیں۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت دی کہ ہسپتال احاطہ میں پرائویٹ گاڑیوں کو پارکینگ نہ کرنے دیں جس سے بیماروں تیمادروں کو مشکل نہ ہو۔
انہوں نے ہسپتال میں تعینات ڈاکٹروں، پیرامیڈیکل اسٹاف، اور مریضوں کو سیناٹائز کرنے اور فیس ماس لگا کر اندر داخل ہونے کی ہدایت دی۔
ضلع ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ چیف میڈیکل افسر رامبن ڈاکٹر فرید احمد بٹ بھی تھے۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے ہدایت دی کہ ہسپتال میں تعینات طبی اور نیم طبی عملے کی گاڑیوں کو چیکینگ کے بعد ہی گیٹ سے اندر داخل ہونے دیں۔ انہوں نے بیماروں کو ہر قسم کی سہولیات بہم رکھنے کی ہدایت بھی جاری کی۔
یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر کورونا کو شکست دینے کے قریب، آج محض 64 کیسز درج
میڈیکل سپریٹینڈنٹ ڈاکٹر زرگر نے کمشنر سے مطالبہ کیا کہ ہسپتال میں مین گیٹ لگایا جائے، ہسپتال میں دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں۔
واضع رہے کہ ضلع رامبن میں بیماروں اور تیمارداروں کو بہتر سہولتیں نہ ملنے کی ہمیشہ شکایت رہتی تھی جس کی بہتری کے لیے محکمہ صحت نے ڈاکٹر زرگر کو تعینات کیا ہے۔ شہریوں کو امید ہے کہ اب بیماروں کو جموں اور وادی کشمیر کا روخ نہیں کرنا پڑے گا۔