ETV Bharat / state

IED Recovered in Ramban Defused منی بس میں برآمد آئی ای ڈی کو ناکارہ بنایا گیا - رامبن ایس ایس پی موہیتا شرما

پولیس نے رامبن کے ناشری ٹنل کے قریب ایک منی بس (میٹاڈور) سے ایک مشکوک چیز آئی ای ڈی برآمد کی ہے۔ بم ڈسپوزل ٹیم نے بعد میں اسے ناکارہ بنا کر تباہ کیا اور ایک بڑے حادثہ کو ٹال دیا ہے۔ IED Recovered in Ramban Defused

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Nov 25, 2022, 9:45 PM IST

رامبن: جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ناشری ٹنل کے قریب ایک منی بس سے (میٹاڈور) سے مشکوک چیز ( آئی ای ڈی) برآمد ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق میٹاڈور زیر نمبر Jk06-0858 رامبن سے بٹوت کی جانب جارہا تھا۔

پولیس نے مصدقہ اطلاع ملتے ہی میٹاڈور گاڑی کو ناشری ٹنل کے قریب روک کر تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران گاڑی سے مشکوک چیز آئی ای ڈی برآمد ہوئی ہے ۔پولیس نے اس سلسلے میں گاڑی کو تھانہ بٹوت منتقل کر دیا اور اس پر سوار مسافروں سے پوچھ گچھ شروع کی گئی ہے۔

منی بس میں برآمد آئی ای ڈی کو ناکارہ بنایا گیا

وہیں پولیس نے آئی ای ڈی کو ناکارہ بنانے کے لیے بم ڈسپوزل ٹیم کو طلب کیا اور ٹیم نے کسی نقصان کے آئی ای ڈی کو ناکارہ بنا دیا۔ وہیں ایس ایس پی رامبن موہیتا شرما نے بتایا کہ پولیس کو آئی ای ڈی کی اطلاع ملی تھی جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے ناکہ لگا کر گاڑیوں کی تلاشی شروع کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک منی بس میٹاڈور سے مشکوک چیز (آئی ای ڈی ) برآمد کی گئی ۔ آئی ای ڈی کوبم دسپوزیل ٹیم نے ناکارہ بنا دیا گیا اور سکیورٹی فورسز نے مستدی سے کام لیکر ایک بڑے حادثہ کو ٹال دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کیس درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: Suspicious Object Recovered In Ramban رامبن میں ایک منی گاڑی سے مشکوک چیز برآمد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.