ETV Bharat / state

تیندوے کے جھنڈ نے چالیس بھیڑ بکریوں کو ہلاک کیا - jammu and kashmir

رینج آفسر وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ محکمہ وائلڈ لائف کے عہدیداروں کی ایک ٹیم رامبن سے پنچایت کلیمستہ بھیج دی گئی ہے۔ تاکہ نقصان کا تخمینہ لگایا جا سکے۔

تیندوے کے جھنڈ نے چالیس بھیڑ بکریوں کو ہلاک کیا

author img

By

Published : Nov 7, 2020, 11:06 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کی سب ڈویژن گول کے علاقے کلیمستہ میں خونخوار جنگلی جانوروں کے حملے میں کم از کم 40 بھیڑ بکریاں ہلاک ہوگئی ہیں۔
رینج آفسر وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ رامبن، منصور احمد نے بتایا کہ تیندؤں کا ایک جھنڈ گلزار احمد چاندیل اور فاروق احمد چاندیل ساکنہ کلیمستہ کے گھر میں داخل ہوا اور قریب چالیس بھیڑ بکریوں کو ہلاک کردیا۔

تیندوے کے جھنڈ نے چالیس بھیڑ بکریوں کو ہلاک کیا
انہوں نے بتایا کہ محکمہ وائلڈ لائف کے عہدیداروں کی ایک ٹیم رامبن سے پنچایت کلیمستہ بھیج دی گئی ہے۔ تاکہ نقصان کا تخمینہ لگایا جا سکے۔تاہم انہوں نے کہا کہ محکمہ وائلڈ لائف ڈویژن کشتواڑ کی جانب سے جنگلی جانوروں کے حملوں میں ہلاک ہونے والے جانوروں کے لئے قانونی طور معاوضے کا کوئی بندوبست نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.