ETV Bharat / state

PHC Batote Medical Camp: پی ایچ سی بٹوٹ میں میڈیکل کیمپ منعقد

آیوشمان بھو مہم کے تحت گورنمنٹ میڈیکل کالج و اسپتال، ڈوڈہ نے ضلع رام بن کے بٹوٹ علاقے میں طبی کیمپ کا انعقاد کیا جس میں درجنوں مریضوں کی طبی جانچ انجام دی گئی جبکہ ادویات بھی مفت تقسیم کی گئی۔

پی ایچ سی بٹوٹ میں میڈیکل کیمپ منعقد
پی ایچ سی بٹوٹ میں میڈیکل کیمپ منعقد
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 28, 2023, 3:38 PM IST

پی ایچ سی بٹوٹ میں میڈیکل کیمپ منعقد

رام بن (جموں کشمیر) : صوبہ جموں کے پہاڑی ضلع رام بن میں گورنمنٹ میڈیکل کالج و اسپتال، ڈوڈہ کی جانب سے پرائمری ہیلتھ سنٹر (پی ایس سی) بٹوٹ میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ ’’آیوشمان بھو‘‘ مہم کے تحت منعقد کیے گئے اس میڈیکل کیمپ میں درجنوں مریضوں کا معائنہ کیا گیا جبکہ اس موقع پر ادویات بھی مفت تقسیم کی گئی۔

بلاک میڈیکل آفیسر، بٹوت، ڈاکٹر گرمیت کور نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی احکامات کے پیش نظر جی ایم سی ڈوڈہ نے پی ایچ سی بٹوٹ کو ’’گود‘‘ لیا ہے اور بٹوٹ کے ملحقہ علاقوں کے باشندوں کو طبی امداد فراہم کرنے کی غرض سے اور ملک گیر مہم ’’آیوشمان بھو‘‘ مہم کے تحت اس میڈیکل کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: Doda Medical Camp: ڈوڈہ میں مفت طبی کیمپ منعقد

میڈیکل کیمپ میں شامل میڈیکل کالج ڈوڈہ کے سرجن، ڈاکٹر آکاش، نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ طبی کیمپ کے دوران درجنوں مریضوں کی نہ صرف طبی تشخیص عمل میں لائی گئی بلکہ بعض مریضوں کی کاؤنسلنگ بھی انجام دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ طبی کیمپ میں ایسے مریضوں کا بھی معائنہ کیا گیا جن کو جراحی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے مریضوں کی ڈوڈہ میڈیکل کالج و اسپتال میں سررجری انجام دی جائے گی اور اس طبی کیمپ سے انہیں ڈوڈہ جانے اور جراحی سے پیشگی کے سبھی مراحل سے ہونے والی مشکلات سے دوچار نہیں ہونا پڑے گا۔ ادھر، عوامی حلقوں نے محکمہ صحت خاص کر میڈیکل کالج و اسپتال ڈوڈہ انتظامیہ کی ستائش کرتے ہوئے مستقبل میں بھی اس طرح کے کیمپ کے انعقاد کی امید ظاہر کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.