ETV Bharat / state

سرینگر-جموں قومی شاہراہ پر حادثہ میں چار افراد زخمی - سب ضلع ہسپتال بانہال

ضلع رام بن میں سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر حادثے میں ایک نجی گاڑی میں سوار دو سالہ کمسن بچے سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔

سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر حادثہ میں چار افراد زخمی

author img

By

Published : Oct 27, 2021, 5:09 PM IST

سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر ضلع رام بن میں خونی نالے کے مقام پر پہاڑی سے پتھر کھسک کر سرینگر سے جموں کی جانب جا رہی ایک نجی گاڑی پر آگرا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک ہی کنبے کے چار افراد زخمی ہو گئے۔

سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر حادثہ میں چار افراد زخمی

حادثہ کے خبر موصول ہوتے ہی رام بن پولیس، سیول کیو آر ٹی سمیت مقامی باشندوں نے بچاؤ کارروائی شروع کرتے ہوئے زخمی افراد کو رامسو اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں سب ضلع ہسپتال بانہال ریفر کر دیا۔

سب ضلع اسپتال بانہال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد معالجین نے زخمیوں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال اننت ناگ ریفر کر دیا۔

مزید پڑھیں: رام بن: جدید دور میں بھی لوگ زمانہ قدیم کی طرح زندگی گزارنے پر مجبور

زخمی ہونے والے افراد کی شناخت مدثر احمد (38) ولد منظور احمد، رشیدہ بیگم (35) زوجہ مدثر احمد اور انکا دو سالہ بچہ اور محمد سہیل(38) ولد محمد یاسین ساکنان مٹن، اننت ناگ کے طور پر ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.