ETV Bharat / state

رامبن: مدرسہ قاسم العلوم کا از سر نو سنگ بنیاد رکھا گیا - kashmir news

قومی شاہراہ کی کشادگی کے دوران مدرسہ قاسم العلوم کی عمارت کو نقصان پہنچنے کے بعد اس کی تعمیر جدید کے لیے از سر نو سنگ بنیاد رکھا گیا۔ اس موقع پر مقامی باشندوں کے علاوہ علماء کرام نے بھی شرکت کی۔

رامبن: مدرسہ قاسم العلوم کی از سر نو سنگ بنیاد رکھی گئی

author img

By

Published : Mar 20, 2021, 12:30 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں قومی شاہراہ کی کشادگی 'فولین پروجیکٹ' کے دوران سال 2018ء میں ضلع میں قائم مدرسہ قاسم العلوم رامبن کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا تھا۔ اس کے بعد آج مدرسہ کی جدید عمارت کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔

رامبن: مدرسہ قاسم العلوم کی از سر نو سنگ بنیاد رکھی گئی

مدرسہ قاسم العلوم کی تعمیر جدید کے موقع پر آج ایک تقریب کے دوران مدرسہ کا از سر نو سنگ بنیاد رکھا گیا۔ اس موقع پر علماء کرام اور دیگر معزز شہریوں نے شرکت کی۔

مدرسہ کے مہتمم نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ مدرسہ کو 1993 میں قومی شاہراہ سے بالکل متصل قائم کیا گیا تھا۔ تاہم 2018 میں قومی شاہراہ کی کشادگی کے دوران مدرسہ کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا تھا جس کے بعد آج پھر سے مدرسہ کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔

اس موقع پر وسیم رضوی کی جانب سے قرآن کریم کی آیتوں کو منسوخ کیے جانے سے متعلق دائر کی گئی عرضی کی مذمت کرتے ہوئے علماء کرام نے کہا کہ ’’دینی مدارس قرآن کریم کی حفاظت، اس کے صحیح معنی و مطالب سمجھانے کے لیے قائم کیے جاتے ہیں۔‘‘

انہوں نے کہا کہ قرآن کریم کی تعلیمات کو عام کرنے کے لیے مدرسوں کا قیام ناگزیر ہے۔

قابل ذکر ہے سرینگر - جموں قومی شاہراہ کی کشادگی اور اسے چار گلیاروں والی شاہراہ میں تبدیل کیے جانے سے متعلق ڈیڑھ دہائی سے زیادہ عرصہ سے قومی شاہراہ پر کام جاری ہے۔ تاہم عرصہ دراز گزرنے اور ہزاروں کروڑ روپے خرچ کیے جانے کے باوجود شاہراہ کی کشادگی کا کام اب تک مکمل نہیں کیا گیا۔

وہیں، شاہراہ کی کشادگی کے دوران مختلف تعلیمی اداروں، رہائشی مکانات اور دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.