ETV Bharat / state

ضلع رام بان کی بانہال عدالت کے احاطے میں شجر کاری مہم - ماحولیاتی توازن برقرار

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع رام بن کی منصف عدالت بانہال کے احاطے میں محکمہ جنگلات کی جانب سے شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا۔

ضلع رام بان کی بانہال عدالت کے احاطے میں شجر کاری مہم

author img

By

Published : Aug 12, 2020, 8:03 PM IST

مرکزی سرکار کی جانب سے ’’گندگی مکھت بھارت‘‘ اسکیم کے تحت جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع رام بن میں بانہال عدالت کے احاطے میں شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا۔

بانہال عدالت کے احاطے میں شجرکاری کے موقع پر جوڈیشل مجسٹریٹ، وکلاء اور محکمہ عدلیہ کے اہلکاروں کے علاوہ محکمہ جنگلات کے آفیسران بھی موجود تھے۔

احاطہ عدالت میں سینئر آفیسران کے ہاتھوں پودا لگا کر مہم کا آغاز کیا گیا۔

ضلع رام بان کی بانہال عدالت کے احاطے میں شجر کاری مہم

شجرکاری مہم کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے محکمہ جنگلات کے رینج آفیسر بانہال تنویر احمد خان اور فاریسٹ آفیسر بانہال بلال احمد نے جنگلات اور پودوں کی اہمیت اور افادیت کے حوالے سے کہا کہ ’’موجودہ وقت میں ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے کے لئے زیادہ سے زیادہ پیڑ پودے لگانے اور جنگلات کا تحفظ کرنے کی اشد ضرورت ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی اسکیم ’’گندگی مکھت بھارت‘‘ کے تحت ہندوستان کی ہر پنچایت میں شجرکاری پروگرام کے مطابق زیادہ سے زیادہ پودے نصب کیے جانے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.